Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

11 - 58
کے نبی کو غم ہوگا، کیوں کہ میں اُن کا اُمتی ہوں اور آپ کا دُشمن شیطان خوش ہوگا۔ پس  اللہ ! آپ فیصلہ فرمالیجیے کہ میری اصلاح فرماکر آپ اپنے نبی کو خوش کرنا چاہتے ہیں اور دشمن کو غمگین کرنا چاہتے ہیں، یا مجھے برباد کرکے اپنے نبی کو غمگین اوراپنے دشمن کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دعا مانگنے والا کون ہے؟ یہ کوئی عالم نہیں تھا۔ ایک معمولی بدو، عرب کا ایک اَن پڑھ سادہ سا انسان، مگر اس کے دل میں اللہ نے یہ مضمون ڈالا۔ بعض وقت اللہ تعالیٰ غیر عالم کے دل میں ایسا مضمون ڈالتے ہیں کہ علماء عش عش کرتے ہیں، لیکن انسان کچھ تو ہاتھ پیر مارے۔ ایک آسرا رہ گیا تھا رونے کا، وہ بھی ہمارے ہاتھ سے چھنا جارہا ہے۔ ہم زور تو پہلے ہی چھوڑ چکے تھے اب زاری بھی چھوڑ رہے ہیں۔ یعنی عمل تو پہلے ہی چھوڑ دیا، نفس و شیطان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور ان دشمنوں کے سامنے چت ہوگئے۔ زور پہلے چھوڑا، ایک راستہ تھا زاری کا یعنی رونے کا وہ بھی ہم نے چھوڑ دیا۔ ہمارا کیا حال ہوگا!
حق تعالیٰ کی عجیب رحمت
جب آہ و زاری بھی نہ رہے گی تو پھر رحمتِ باری کیسے نازل ہوگی؟ لیکن زاری کاحکم دیا ہے مایوسی کا نہیں۔ مایوسی کو تو کُفر کردیا اللہ میاں نے۔ مایوس اگر کرنا ہوتا تو اللہ تعالیٰ مایوسی کو کُفر نہ قرار دیتے۔ کُفر قرار دینا گویا دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر میری رحمت سے نا اُمید ہوگئے تو جہنم میں ڈال دوں گا۔یہ انتہائی رحمت ہے، اس سے بڑھ کر رحمت کا کوئی عنوان نہیں ہوسکتا جیسے کوئی باپ اپنے بیٹے سے جومسلسل نافرمان ہو یہ کہہ دے کہ دیکھو: تم توبہ کرلو، گناہ چھوڑ دو، لیکن اگر مجھ سے نا امید ہوگئے تو ڈنڈے لگاؤں گا۔ اللہ تعالیٰ بھی یہی فرمارہے ہیں کہ اگر تم میری رحمت سے نا امید ہوجاؤ گے تو کافر ہوجاؤ گے اور کافر ہوجاؤ گے تو جہنم میں جلو گے، لہٰذا جہنم کی آگ سے ڈراکر اپنی رحمت کا امیدوار بنارہے ہیں۔ سبحان اللہ! کیا عنوان ہے!میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃاللہ علیہ یہ بات فرماتے تھے۔
مثنوی کی درد انگیز دُعائیں
ہاں تو اللہ تعالیٰ کی ایک شان اور ہے۔ مولانا رومی رحمۃاللہ علیہ جو تصوّ ف کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter