Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

36 - 58
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ بتاؤ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْکے کیا معنیٰ ہیں؟ اُنہوں نے عرض کیا کہ اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لَا حَوْلَ عَنْ مَّعْصِیَۃِ اللہِ اِلَّا بِعِصْمَۃِ اللہِ  وَلَا قُوَّۃَعَلٰی طَاعَۃِ اللہِ اِلَّا بِعَوْنِ اللہِ20؎ 
یعنی نہیں ہے گناہوں سے بچنے کی طاقت مگر اللہ کی حفاظت سے اور نہیں ہے نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ کی مدد سے۔
حدیثِ پاک میں ہے کہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے کَنْزٌ مِّنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ 21؎ محدثینِ کرام  نے لکھا ہے کہ اس کو جنت کا خزانہ اس لیے فرمایا گیا کہ  اس کی برکت سے نیک اعمال کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور جنت ملنے کے یہی دو راستے ہیں کہ انسان نیکی کرنے لگے اور گناہ سے بچنے لگے، لہٰذا چاہیے کہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ  کم سے کم ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ لیں۔ آپ کہیں گے کہ ایک سو گیارہ میں کیا خاص بات ہے؟ اللہ تعالیٰ  کے ننانوے ناموں میں سے ایک نام اَلْکَافِیْہے۔ ایک سو گیارہ کافی کا عدد ہے۔ ان شاء اللہ ایک سو گیارہ مرتبہلَا حَوْلَ پڑھنے سے اللہ تعالیٰ آپ کی ہدایت کے لیے کافی ہوجائیں گے۔ اس کلمے کے اوّل و آخر درود شریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے روئیں اور گڑ گڑ ائیں کہ یااللہ! مجھ کو میرے نفس کے حوالے نہ   کیجیے، میں نے اپنی زندگی کو بہت آزمالیا، یہ بازو میرے آزمائےہوئے ہیں، ہم کو ہماری ہمت کے حوالے نہ کیجیے، ہم تباہ ہوجائیں گے، برباد ہوجائیں گے، آپ  اپنی رحمت  سے مدد کیجیے۔  ان شاء اللہ تعالیٰ مدد آجائے گی۔ جو اللہ تعالیٰ سےاُن کی مدد مانگتا ہے محروم نہیں رہتا، لیکن کام
_____________________________________________
20؎   مرقاۃ المفاتیح:329/2،باب فضل الاذان واجابۃالمؤذن،دارالکتب العلمیۃ
21؎   صحیح البخاری: 1099/2، باب قولہ: وکان اللہ سمیعابصیرا، المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter