Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

33 - 58
فَارِقٌ بَیْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ حق  اور باطل میں  فرق کرنے و الا ہے، اس لیے ان کا لقب فاروق آسمان سے عطا ہوا، وحی کے ذریعے سے عطا ہوا۔
موت کا دھیان... خاموش واعظ
اتنی  خوبیوں کے باوجود حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرامینِ خلافت پر جس انگوٹھی سے مہر لگاتے تھے اس پر ایک حدیث لکھی  ہوئی تھی۔ وہ کیا حدیث تھی؟
کَفٰی بِالْمَوْتِ وَاعِظًا18؎
نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے
جس شخص سے گناہ نہ چھوٹتے ہوں، جس شخص میں شہوت کی بیماری شدید ہو، جس شخص   میں غصے کی بیماری شدید ہو یا جس شخص کا دل نماز روزے میں نہ لگتا ہوتو حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کو نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے، یہ خاموش واعظ ہے۔ مشکوٰۃ شریف کی شرح میں ہے کہ اللہ نے دوواعظ دیے ہیں، ایک واعظِ ناطق یعنی بولنے والا واعظ وہ قرآن ہے اور ایک واعظِ ساکت یعنی خاموش واعظ وہ موت کی یاد ہے۔19؎
موت کی یاد کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ چادر اوڑھ کر موت کو یاد کرکے کانپ رہے ہیں، بلکہ موت کا اس قدر دھیان کافی ہے جو ہمیں گناہ کرنے سے روک دے۔ گناہوں کے درآمدات کے جو اعضا ہیں جیسے آنکھ سے حسینوں کو دیکھ کر حرام لذّت حاصل کررہے ہیں یا کانوں سےباتیں سن کر لذتیں حاصل ہورہی ہیں، قبروں میں یہ سب اعضا فنا ہوجائیں گے ؎
خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سُنا افسانہ تھا
ایک خواب اور افسانے کے لیے انسان اپنے اللہ کا غضب اپنے اوپر حلال کررہا ہے۔ لذّتِ دائمی ہوتی تو بھی کہا جاتا کہ چلو بھئی!اس ظالم نے اللہ تعالیٰ کو ناراض تو کیا مگر کچھ فائدہ بھی اُٹھایا مگر فائدہ کیا ہے؟محض خواب و خیال کی دنیا؎
_____________________________________________
18؎   کنزالعمال:699/15(42794)، باب ذکرالموت،مؤسسۃ الرسالۃ 
19؎  مرقاۃالمفاتیح: 58/5،کتاب فضائل القراٰن،دارالکتب العلمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter