Deobandi Books

عزیز و اقارب کے حقوق

ہم نوٹ :

32 - 58
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شاگردوں میں ایک شاگرد تابعی جن کا   نام سعیدابن المُسیّب ہے، علم اور کمالات میں سب سے آگے نکل گئے۔ فضیلت کے لحاظ  سے صحابہ کرام کے درجے کو تو کوئی غیر صحابی نہیں پاسکتا، امام ابو حنیفہ بھی نہیں پاسکتے، امام بخاری بھی نہیں پاسکتے، لیکن علم کے لحاظ سے ،فن کے لحاظ سے، قوتِ حافظہ کے لحاظ سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے زیادہ حدیثیں حضرت سعید ابن المسیب کو یاد تھیں۔ ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ محدثِ عظیم مشکوٰۃ کی شرح میں لکھتے ہیں کَانَ اَعْلَمَ النَّاسِ بِحَدِیْثِ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پانچ ہزار تین سوچونسٹھ حدیثو ں میں سب سے زیادہ حدیثیں ان کو یاد  تھیں۔
حضرت سعید ابن المسیّب بہت بڑے فقیہ، بہت بڑے محدّث، بہت بڑے متقی اور بہت بڑے ولی اللہ گزرے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت جب شروع ہوئی تو دو سال گزرنے کے بعد حضرت سعید ابن المسیّب پیدا ہوئے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ساڑھے دس سال خلافت کی۔ کیا شان تھی! جب یہ اسلام لائے تو آسمان سے جبرئیل  علیہ السلام آئے اور عرض کیایا رسول اللہ! عمر کے اسلام سے آج آسمانوں پر خوشیاں منائی جارہی ہیں اور فرشتوں میں غلغلہ مچ گیا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لیے فاروق کا لقب بھی آسمان سے آیا۔
فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ
ایک مرتبہ ایک یہودی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا مقدمہ پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے خلاف فیصلہ دیا، جس پر یہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس گیا اور کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ میں نہیں مانتا، میرا فیصلہ آپ   کیجیے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ٹھہر جا! ابھی  فیصلہ کرتا ہوں۔ یہ فرماکر اپنے گھر تشریف لے گئے اور تلوار لاکر اس کی گردن اُڑادی اور فرمایا کہ یہ ہے تیرا  فیصلہ۔ جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو چھوڑ کر امتی سے فیصلہ کرائے اس کا فیصلہ یہی ہے۔ اسی وقت حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور انہوں  نے کہایہ عمر فاروق ہے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 استقامت کے معنیٰ 7 1
3 محبت کے دو حق 8 1
4 شیخ اور مرید کے بعض حقوق و فرائض 9 1
5 ایک بدُّو کی عجیب دُعا 10 1
6 حق تعالیٰ کی عجیب رحمت 11 1
7 مثنوی کی درد انگیز دُعائیں 11 1
8 بندوں کا ایک پیدایشی حقِ مملوکیت 12 1
9 نفس سے جہاد کرنے والوں کی کامیابی 14 1
10 دین کا ہر شعبہ اہم ہے 18 1
11 معاف نہ کرنے پر سخت وعید 19 1
12 بیٹے کے سُسرال والوں کے بعض حقوق 19 1
13 میاں بیوی کے حقوق و فرائض 20 1
14 خون کے رشتوں کے حقوق کی اہمیت 21 1
15 حقوقِ رشتہ داری کے حدود 22 1
16 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 23 1
17 سُسرالی رشتوں کی حق تلفیاں 23 1
18 حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی صلہ رحمی کا واقعہ 24 1
19 بعض ساسوں کی بے رحمی 25 1
20 حضرت موسیٰ علیہ السلام کی رحم دلی کا واقعہ 26 1
21 اللہ کے پیارے بندوں کی علامات 28 1
22 والدین کے حقوق 28 1
23 والدین کے ساتھ اساتذہ و مشایخ کے لیے دعا مانگنے کا استنباط 29 1
24 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حالات 29 1
25 فاروق کے لقب کی وجہ تسمیہ 32 1
26 موت کا دھیان... خاموش واعظ 33 1
27 نصیحت کے لیے موت کا دھیان کافی ہے 33 1
28 دنیا بھر کےاولیاء اللہ کی دعا لینے کا طریقہ 35 1
29 لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کے معنیٰ 36 1
30 اسماء اعظم مَلِیْکٌ اور مُقْتَدِرٌکے معانی 37 1
31 حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کا واقعہ 39 1
32 قبولیتِ دعا میں تاخیر کی مصلحت 40 1
33 دُعا جو حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائیوں کی معافی کے لیے نازل ہوئی 43 1
34 والدین کے نافرمان کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 45 1
35 والدین کی عظمت اور حقوق 45 1
36 ماں باپ کو ستانے کا عذاب 46 1
37 قیامت کے دن فرماں بردار اولاد میں شمولیت کا طریقہ 47 1
38 والدین کو نظررحمت سے دیکھنے کا ثواب 48 1
39 ادائے حقوق کے بارے میں علماء سے مشورہ کریں 49 1
40 ایک اہم نصیحت 52 1
Flag Counter