ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 273 مرضی مجھ کو تکلیف ہوتی ہے ۔ اس لئے خدمت کرنے سے بڑے آدمیوں کو منع کرتا ہوں ۔ یہ سب تو طبعی خرابی ہوئی اور شرعی خرابی یہ ہوئی کہ مسجد کا لوٹا وقف ہے اور مال وقف میں سب برابر ہیں ۔ جب آپ نے پہلے سے بلا ضرورت مسواک لا کر اس میں رکھ دیا تو وہ محبوس ہو گیا اور مجھ کو اپنا معبود بنانا چاہتے ہیں ۔ میں ہر گز ایسی خدمتوں سے خوش نہیں ہوتا ۔ بلکہ جس کام کے لئے جو آوے اس میں لگا رہے اور جو خدمت چاہے مجھ سے لیوے تو مجھ کو اس میں راحت ہوتی ہے ۔ ( 54 ) گانا سننا روحانی مرض ہے : فرمایا کہ گانے کی جانب توجہ بالقصد کرنے سے روحانی امراض پیدا ہوتے ہیں گو اس وقت اس کا ظہور نہ ہو لیکن چند دنوں میں وہ امراض ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ ( 55 ) تقدیر کے مقابلہ میں تدبیر کچھ نہیں : واقعات پر نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ تقدیر کے معاملہ میں تدبیر موثر حقیقی نہیں ، لیکن تدبیر کرنے کا حکم ہے ۔ اس سے تسلی ہو جاتی ہے ۔ ( 56 ) اصل مقصود درستگی اخلاق ہے : اس زمانہ میں بعضے آدمی اگر مشائخ ہیں وہ بھی ذکر شغل بتلا کر پہلے یہی پوچھتے ہیں کہ تجھ کو کچھ الوان انوار نظر آئے کہ نہیں ؟ اور اگر طالب ہیں تو وہ بھی یہی شکایت کرتے ہیں کہ مجھ کو کچھ کیفیت ذکر شغل میں پیدا نہیں ہوئی اور اخلاق کی درستی کی جانب توجہ کسی کی نہیں ۔ ( 57 ) حضرت حاجی صاحب پر تواضع کا غلبہ تھا : فرمایا کہ عارفین کے مختلف مذاق ہوتے ہیں ۔ سب کو جلدی پتہ تک نہیں چلتا ۔ ہمارے حضرت حاجی صاحب میں تواضع بہت تھی ، اپنے کو سب سے کمتر سمجھتے ۔ اگر کوئی امیر بھی خدمت میں آتا تو اس کی تعظیم و تکریم ، خاطر تواضع اس کے