ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 125 کی دعوت نہیں پہنچی تو نبوت عام کیسے ہوئی ؟ جواب میں فرمایا کہ بعثت عامہ کے معنی سمجھنے میں غلطی ہوئی ۔ بعثت کے عام ہونے کے معنی یہ ہیں کہ جب کبھی جس کسی کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کی خبر پہنچی اور وہ آپ پر ایمان نہ لائے اور احکام قبول نہ کرے تو وہ کافر ہے اور یہ معنی نہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کی خبر ساری دنیا کو ہو گئی تھی ۔ اس تقریر کے بعد اب کوئی شبہ نہیں ہے ۔ پس امریکہ میں جس وقت خبر پہنچی اس وقت سے وہاں کے لوگ مکلف ہوں گے ۔ ( 5) مولوی کا نفس بھی مولوی ہوتا ہے : فرمایا کہ مولویوں کا نفس بھی مولوی ہوتا ہے ۔ اس کو ایسی تاویلیں سوجھتی ہیں کہ دوسروں کا تو وہاں تک ذہن بھی نہیں جا سکتا ۔ چنانچہ ایک مولوی صاحب میرے پاس آئے اور ان کو پانچ سو روپے کی ضرورت تھی ۔ کہنے لگے کہ کسی رئیس کے پاس آپ سفارش لکھ دیں ۔ میں نے عذر کیا اور کہا کہ مجھے کسی کے ساتھ اس قسم کی بے تکلفی اور ایسا تعلق نہیں ہے ۔ کہنے لگے کہ آخر آپ سے بہت سے ذی وسعت دینی تعلق رکھتے ہیں ۔ میں نے کہا کہ بلا رضامندی کسی کے اس پر بار رکھنا جائز نہیں ۔ مولوی صاحب کہنے لگے آخر خرچ کرنا خلاف خوشی خاطر ایک قسم کا مجاہدہ تو ہے اور تعلیم مجاہدہ کا تم کو حق حاصل ہے ۔ تو ان لوگوں کو بطور مجاہدہ کے فرما دیجئے ۔ یعنی ان سے پانچ سو روپیہ خرچ کرنے کو کہئے تاکہ ان سے رذیلہ بخل دور ہو جائے ۔ میں نے کہا کہ اول تو کیا ضروری ہے کہ ان میں بخل کی صفت ہو ہی ۔ ممکن ہے کہ وہ اس سے بالکل پاک ہوں اور اگر ہو بھی تو یہ کیا ضروری ہے کہ اس کے ازالے کی میں یہی صورت تجویز کروں اور اگر یہ صورت بھی اس کے ازالے کی تجویز کی جائے تو اس کی کیا ضرورت ہے کہ اس انفاق کا مصرف آپ ہی کو قرار دیا جائے ۔ اس کا کوئی جواب نہیں دے سکے ۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ اچھا آپ لوگوں کے نام بتلائیے ۔ میں اول ان سے پوچھوں گا کہ ایک شخص ایسا چاہتے ہیں ، کیا