ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 222 سے دوسروں کو ضرر پہنچے ۔ ( 55 ) اخلاق ذمیمھ کے ازالہ کے لئے سختی ضروری ہے : جب تک سختی نہیں کی جاتی اخلاقی ذمیمھ کا ازالہ نہیں ہوتا ۔ صرف بھائی میاں کہنے سے کام نہیں نکلتا ۔ ( 56 ) اصلاح نہ ہو تو ذکر و شغل بے کار ہے : ذکر و شغل کا مجھے اہتمام نہیں ، اصلاحیں مسہل ہیں اور ذکر و شغل معین ہیں ، اگر اصلاح نہ ہو تو ذکر و شغل بے کار ہیں ۔ ( 57 ) اللہ کے سوا ہر چیز حادث ہے : مادہ ، ارواح بلکہ ما سوی اللہ کے حدوث کی قطعی دلیل قرآن سے یہ ہے : کل شیء ھالک الا وجھھ ۔ اور قاعدہ عقلیھ ہے ما ثبت قدمھ امتنع عدمھ اور جب سوائے ذات باری کے سب ہالک ہیں ان پر عدم طاری ہو سکتا ہے ، تو معلوم ہوا کہ سب حادث ہیں ۔ ( 58 ) اطلاع بروقت دینی چاہئے : حضرت مولانا کو اطلاع دی گئی کہ جلال آباد سے بہت دیر ہوئی عورتیں آئی ہیں اور آپ کو بلایا ہے ۔ فرمایا اس سے پہلے آنے کے ساتھ ہی مجھے کسی نے اطلاع نہیں دی تھی ۔ چاہئے تھا کہ اس سے پہلے اطلاع دی جاتی ، مجھے کشف نہیں ہوتا اور یہ سچ کہتا ہوں خدا کی نعمت کو چھپاتا نہیں ۔ ہاں جو خدا کی نعمت مجھ کو حاصل ہے اس کو بیان کرتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ تربیت باطن کے متعلق خدا نے بہت آسان طریق عنایت فرمائے ہیں ۔ نیز امراض باطن کی تشخیص میں خدا نے فہم عطا فرمائی ہے ۔ اس میں رائے بہت ہی کم غلطی کرتی ہے اور اکثر جو تجویز کیا جاتا ہے وہ صحیح ہوتا ہے ۔