Deobandi Books

ماہنامہ الابرار جنوری 2010

ہ رسالہ

2 - 15
کہاں بندوں سے ممکن ہے بیان کرنا مقام اس کا
ایف جے،وائی(January 22, 2010)

جناب خالد اقبال تائب

کہاں بندوں سے ممکن ہے بیاں کرنا مقام اس کا
مگر ہاں اس بہانے ہم لیا کرتے ہیں نام اس کا

ہمارا نام ہی کیا ہے جو ڈرتے ہیں مٹانے سے
سبھی مٹ جائیں گے اک دن رہے گا صرف نام اس کا

صمد فوراً پکار اے مرے بندے میں حاضر ہوں
صنم کہتے ہوئے کیا لے لیا بھولے سے نام اس کا

ہمارا ذکر بھی دائم رہے گا رہتی دنیا تک
وظیفہ زندگی کا ہو اگر ذکرِ دوام اس کا
Flag Counter