ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
ہر بشہ گماں مبر کہ خالی ست شاید کہ پلنگ خفتہ با شد آپ کو بھی تو کچھ احتمال ہونا چاہیے یا صرف مجھی کو یہ سن کر چپکے چلے گئے پھر سنا کہ ایک پڑوس کے گھر سے زیادہ چیزیں لے گئے بعضے لوگ قلوب پر مسمریزم کے عمل سے کچھ زور ڈال کر بھی وصول کر لے جاتے ہیں ـ 15/جمادی الاول 1334ھ قوت خیالیہ کا عجائب و غرائب ملفوظ (135) ایک صاحب نے حاضرات کا ذکر کیا کہ کسی کا لڑکا بھاگ گیا ہے اس نے حاضرات کرائی تو سب پتے نشان بتلا دئیے اس پر فرمایا کہ حاضرات کوئی چیز واقعی نہیں محض خیال کے تابع ہے مجھے اس کا پورے طور پر تجربہ ہے بالکل واہیات ہے جس مجلس میں حاضرات کی گئی ہو گئی اس میں ضرور کوئی شخص ایسا ہوگا جو اپنے خیال میں لڑکے کو ان پتوں کی جگہ سمجھتا ہو گا چنانچہ راوی نے اقرار کیا کہ فلاں شخص یعنی لاپتہ لڑکے کا باپ موجود تھا ـ حضرت نے فرمایا کہ بس یہ اسی کے خیال کا عکس تھا پھر فرمایا کہ اگر ایک شخص بھی اس مجلس میں اس خیال کا ہو تو اس کا وہی خیال معمول پر منعکس ہو جاتا ہے جو باتیں معلوم ہوتی ہیں وہ دوسرے کے خیال کا عکس ہوتا ہے اور اکثر غلط شاذ و نادر بعض واقعات صحیح بھی نکل آ تے ہیں جیسا کہ قاعدہ ہے کہ اٹکل پچو خیال بھی تو کبھی صحیح نکل آتا ہے بس لوگ انہیں شاذ و نادر واقعات کو تو یاد رکھتے ہیں اور جو سینکڑوں باتیں غلط نکلتی ہیں وہ خیال میں نہیں رہتیں نجومیوں اور پنڈتوں کی بعضے شاذ و نادر باتیں صحیح نکلتی ہیں اور بہت سی غلط ہی ہوتی ہیں پھر دیر تک قوت خیالیہ کے عجائب و غرائب بیان فرماتے رہے اور خود اپنے تجربہ کے واقعات کا بھی ذکر فرمایا کہ جب میں کانپور میں تھا تو طلسمی انگوٹھیوں کے بڑے چرچے تھے میں نے ایک صاحب سے کہا کہ تم ہر قسم کے جلسوں میں شریک ہوتے ہو ہم ہر جگہ نہیں جا سکتے اس لئے تم مختلف جلسوں سے اس کی تحقیق کر کے یہاں آ کر بیان کرو تاکہ یہ معلوم کریں یہ معاملہ کیا ہے چنانچہ وہ صاحب بعد کئی روز کے آ ئے اور