Deobandi Books

ماہنامہ الابرار ستمبر 2009

ہ رسالہ

4 - 13
وہ محبت کا ہے مارا مرا شیخ
ایف جے،وائی(September 13, 2009)

جناب خالد اقبال تائب

اشعار در محبت حبیبی و صدیقی و رفیقی وسیلة یومی وغدی مرشدی ومولائی عارف باﷲ حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اﷲ ظلہم علینا

سوہنے رب کا ہے پیارا مرا شیخ

سب کی آنکھوں کا ہے تارا مرا شیخ

بانٹتا ہے وہ ہر اک کو خوشیاں

غم کے ماروں کا سہارا مرا شیخ

موہ لیتا ہے جو سب کے دل کو

وہ محبت کا ہے مارا مرا شیخ

رُخ پہ آنکھیں تو ٹھہرتی ہی نہیں

ایسا ہے نور کا پارہ مرا شیخ

میں ہوں گمراہ تو وہ خضر مرا

میں بھنور میں ہوں کنارہ مرا شیخ

زیست لاکھوں کی سدھاری جس نے

عشقِ حق کا ہے وہ دھارا مرا شیخ

سرخرو تھا، ہے سرخرو اب تک

حوصلہ تک نہیں ہارا مرا شیخ

ہے دعا جیسا تھا برسوں پہلے

ہو جواں ویسا دوبارہ مرا شیخ
Flag Counter