Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

27 - 42
میں دیکھتا ہوں کہ علماء بے چارے ایک ہزاررین پارہے ہیں اور سیٹھ صاحب کا دس ہزار رین میں بھی کام نہیں چل رہا۔ کہتے ہیں مولانا کوئی دعا دیجیے برکت کی، مال دار ہونے کی، اور آمدنی بیس ہزار رین ہے پھر بھی ان کا کام نہیں چل رہا ہے اور مولوی بے چارہ ایک ہزاررین سے اگر کوئی پانچ سورین بڑھانے کی فرمایش کردے تو کمیٹی میں شور مچ جاتا ہے۔ ان کمیٹی والوں سے پوچھو کہ تمہارا ماہانہ خرچہ کتنا ہے؟ اس لیے میری ماؤں، بہنو، بیٹیو! میں بتارہا ہوں کہ اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں زیادہ دیا ہے تب بھی شادی وغیرہ میں نئے نئے جوڑے کی فرمایش مت کرو۔ یہی پیسہ تم اللہ تعالیٰ کے لیے خرچ کر دو اور جو تمہاری مسجد کے امام ہوں، مؤذن ہوں، علمائے دین ہوں اُن کی بیٹیوں کی شادی میں حصہ لو، اُن کے مکان بنانے کی فکر کرو۔
بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے
۹)یہاں آکر یہ معلوم ہو کر بہت سخت صدمہ ہوا کہ رشتہ طے ہوجانے کے بعد نکاح ہوئے بغیر منگیتر کو اپنی بیٹی کے سامنے کردیتے ہیں، اس کے ساتھ تنہائی میں رہنے اور گھومنے پھرنے کو بھیج دیتے ہیں۔ خوب سمجھ لو کہ رشتہ طے ہوجانے کے بعد جائز نہیں ہے کہ جب تک نکاح نہ ہوجائے تو ہونے والا داماد گھر میں گھسے، جب تک نکاح نہیں ہوجاتا وہ نامحرم ہے اور اس کے سامنے اپنی بیٹی کو پیش کرنا حرام ہے، گناہِ کبیرہ ہے اور بے غیرتی بھی ہے۔ اگر آپ کو فکر ہے تو نکاح کردو، دو منٹ میں نکاح ہوجائے گا۔ نکاح کے بعد اب اپنی بیٹی کو سامنے بھیجو، خالی رشتہ طے ہونے کے بعد کوئی شخص اپنی بیٹی سے ہونے والے داماد کو چائے نہیں بھیج سکتا، اس کے سامنے بے پردہ نہیں کرسکتا، لیکن میں یہاں دیکھ رہا ہوں کہ رشتہ طے ہوگیا، ابھی نکاح نہیں ہوا اور بیٹیاں اس کے سامنے آرہی ہیں اور چائے بھی لے جارہی ہیں اور گپ شپ بھی لگ رہی ہے، تنہائی میں باتیں بھی ہورہی ہیں، بلکہ غضب ہے کہ اس کے ساتھ تنہا سفر پر بھی جارہی ہیں۔ کیا یہ گناہِ کبیرہ نہیں ہے؟یہ    اللہ تعالیٰ کے غضب کو خریدنا نہیں ہے؟ یہی وجہ ہے کہ آج جس کو دیکھو پریشان ہے، ہر طرف پریشانی ہی پریشانی ہے، مال بہت ہے، سکون نہیں ہے۔ دنیا میں گناہوں سے عیش حاصل کرنے والے اور اللہ کی نافرمانی کرنے والے مَرد اور عورت ہمیشہ پریشان رہتے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter