Deobandi Books

حقوق الرجال (شوہر کے حقوق)

ہم نوٹ :

24 - 42
شوہر سے بھی چھپا کر اس کو پڑھو، ورنہ شوہر کو بھی شبہ ہوجائے گا کہ کوئی جادو گرنی ہے، پتا نہیں ہونٹ ہلا ہلا کر یہ کیا پڑھ رہی ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَاسُبُّوْحُ یَاقُدُّوْسُ یَاغَفُوْرُ یَاوَدُوْدُ اللہ تعالیٰ کے نام ہیں۔ یقین سے کہتا ہوں کہ جن کے شوہر ظلم کررہے تھے اِ س کی برکت سے آج وہ پیار اور محبت سے رہتے ہیں۔
بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ
۶)اور بہشتی زیور کا ساتواں حصہ گجراتی زبان میں ہو، انگلش میں ہو، اردو میں ہو، اس کو آپ پڑھیں بار بار، مَرد بھی پڑھیں اور خواتین بھی، اِ س سے اخلاق درست ہوں گے، اس میں اصلاحِ اخلاق کی باتیں ہیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کو بے حد نفع ہوگا۔
 فضول خرچی نہ کریں
۷)اور ساتویں نصیحت یہ ہے کہ اسراف اور فضول خرچی مت کرو۔ ایک بلب کی ضرورت ہے اور دس بلب جلارکھے ہیں۔ کھانا ضرورت سے زیادہ پکا لیا، بعد میں اُس کو پھینک رہی ہیں اور کھانا کوڑے خانے میں جارہا ہے، سخت بے ادبی اور ناشکری ہے۔ ناشکری سے نعمت چھین لی جاتی ہے۔ اس کا خیال رکھوکہ فضول خرچی نہ ہونے پائے۔ شوہر کے مال کو اعتدال سے اور ضرورت پر خرچ کرو۔
شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں
۸)اورآٹھویں نصیحت یہ ہے کہ کہیں شادی بیاہ ہو تو شوہر سے یہ مت کہو کہ نیا جوڑا بنوادو، کیوں کہ مہینے میں اگر چار شادیاں ہوئیں تو اب بتاؤ! ہر شادی پر شوہر نیا جوڑا لائے؟ بےچارے پر کتنا بوجھ پڑے گا۔ کہاں سے اتنے رین لائے گا؟ اگر رین ہیں بھی اور مان لو شوہر مال دار ہے تو بھی جائز نہیں ہے،بلکہ شریعت کا حکم ہے، اللہ اور رسول کا حکم ہے کہ اپنے کو بناسنوار کے گھروں سے مت نکلو کہ جس سے بے پردگی ہو۔ جس طرح زمانۂ جاہلیت میں عورتیں پھر اکرتی تھیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 جینے کا ڈھنگ بتانے کا حق کس کو ہے؟ 7 1
3 دل کی سختی اور غفلت کا علاج 8 1
4 زندگی کو کب اور کس پر فدا کریں؟ 11 1
5 معراج کے واقعات کی تفہیم ایک مثال سے 12 1
6 موت کی حیات پر تقدیم کی و جہ 13 1
7 اللہ کی یاد میں دل لگانے کا طریقہ 15 1
8 نظربازوں کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بددُعا 15 1
9 آنکھوں کا زِنا 16 1
10 بے حیائی کاجدید نام 17 1
11 پردہ کی اہمیت 17 1
12 اللہ کی طرف سے بندوں کی تین آزمایشیں 18 1
13 عقل وفہم کی آزمایش 18 12
14 پرہیز گاری وتقویٰ کی آزمایش 19 12
15 طاعتِ الٰہی کی آزمایش 20 12
17 اسماء عَزِیْزْاورغَفُوْرْساتھ نازل ہونے کا راز 20 1
18 عورتوں کے لیے کچھ نصیحتیں 20 1
19 شوہر کو راضی رکھنا 21 18
20 ماں باپ سے شوہر کی شکایت نہ کریں 21 18
21 شوہر کی ناقدری اور ناشکری نہ کریں 22 18
22 شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ 22 18
23 ساس سے بنا کے رکھنا عقل مندی ہے 23 18
24 بہشتی زیور کے ساتویں حصے کا مطالعہ 24 18
25 فضول خرچی نہ کریں 24 18
26 شوہر سے زیادہ فرمایش نہ کریں 24 18
27 مال کا صحیح مَصرف 26 18
28 بغیر نکاح لڑکی کا منگیتر سے ملنا جُلناحرام ہے 27 18
29 بلا ضرورت نامحرموں سے گفتگو نہ کریں 29 18
30 مدرسۃ البنات کے متعلق ضروری ہدایات 30 18
31 ناخن پالش اور لپ اسٹک کا حکم 31 18
32 عورتوں کا بال کٹوانا موجبِ لعنت ہے 32 18
33 عورتیں پنڈلیاں اور ٹخنے چھپائیں 32 18
34 شوہر کے بھائی سے پردے کا حکم 32 18
35 بیوی کی بہن سے پردے کا حکم 33 18
36 بالوں کے پردے کا حکم 33 18
37 باریک لباس کی حرمت 34 18
38 گھر سے برقعہ پہن کر نکلو 34 18
40 شرعی پردہ کن سے ہے؟ 35 1
41 ملازمت......عورت کے لیے ذِلت کا سامان 35 1
Flag Counter