Deobandi Books

عباد الرحمن کے اوصاف وصف نمبر 1 تواضع

24 - 50
چلیں۔لوگوں نے یہ حالت دیکھی تو کٹ گئے۔
   واقعہ نمبر ١١:  شیخ الہند اور قصہ وعظ: شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب قد س سرہ کا کیا ٹھکانا ؟لیکن حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ راوی ہیں کہ ''ایک مرتبہ مراد آباد تشریف لے گئے تو وہاں کے لوگوں نے وعظ کہنے کے لئے اسرار کیا۔مولانا نے فرمایا کہ مجھے عادت نہیں ہے مگر لوگ نہ مانے تو اسرار پر وعظ کے لئے کھڑے ہو گئے اور حدیث''فقیہ واحد اشدعلی الشیطن من الف عابد ' ' پڑھی اور اس کا ترجمہ یہ کیا کہ:''ایک عالم شیطان پر ہزار عابد سے زیادہ بھاری ہے''
	مجمع میں ایک مشہور عالم موجود تھے انھوں نے کھڑے ہو کر کے کہا کہ :''یہ ترجمہ غلط ہے اور جس کو ترجمہ بھی صحیح کرنانہ آئے اسکو وعظ کہنا جائز نہیں''
	حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا جوابی ردِ عمل معلوم کرنے سے پہلے ہمیں چاہئے کہ ذرا دیر گریبان میں منہ ڈال کر سوچیں کہ اگر ان کی جگہ ہم ہوتے تو کیا کرتے ؟ترجمہ صحیح تھا اور ان صاحب کا اندازِ بیان توہین آمیز ہی نہیں بلکہ اشتعال انگیز بھی تھا ۔لیکن اس شیخ وقت کا طرزِ عمل بھی سنئے،حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ سن کر :مولانا فوراً بیٹھ گئے اور فرمایا کہ ''میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ مجھے وعظ کی لیاقت نہیں ہے مگر ان لوگوں نے نہیں مانا ۔خیر اب میرے پاس عذر کی دلیل بھی ہوگئی یعنی آپ کی شہادت''
	چناچہ وعظ تو پہلے ہی ختم فرمادیا ۔اس کے بعد ان عالم صاحب سے بطرزِ استفادہ پوچھا کہ''غلطی کیا ہے؟تاکہ آئیندہ بچوں''انھوں نے فرمایا کہ اشد  کا ترجمہ اثقل (زیادہ بھاری ) نہیں بلکہ اضر (زیادہ نقصان دہ) کا آتا ہے۔''مولانا رحمہ اللہ تعالیٰ نے برجستہ فرمایا کہ حدیث وحی میں ہے'' یاتینی مثل صاصلة الجرس وھو اشد علی''(کبھی مجھ پر وحی گھنٹیوں ک آواز کی طرح آتی ہے،اور وہ مجھے پر سب سے زیادہ بھاری ہوتی ہے۔) کیا یہاں بھی  اضر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
291 عبادالرحمن کے اوصاف 2 1
292 وصف نمبر ١ 2 1
293 واقعہ نمبر١ : حضرةابو ذر غفاری صکے تواضع کا چرچا فرشتوں میں 15 292
294 واقعہ نمبر٢: ایک اللہ والے کا قصہ 17 292
295 واقعہ نمبر٣ :حضرت ابراہیم بن ادھم رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع… 19 292
296 واقعہ نمبر٤ : حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور دین پور شریف 19 292
297 واقعہ نمبر٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور مجمع مریدین 20 292
298 واقعہ نمبر ٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور درسِ بخاری شریف: 21 292
299 واقعہ نمبر ٧: حضرت بایزید بوسطامی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تفصیلی قصہ 21 292
300 واقعہ نمبر ٨:شیخ الہند رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 22 292
301 واقعہ نمبر ٩: حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع 23 292
302 واقعہ نمبر ١٠ :حضرت گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا تواضع: 23 292
303 واقعہ نمبر ١١: شیخ الہند اور قصہ وعظ 24 292
304 واقعہ نمبر١٢: حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور استاذ کا احترام 25 292
305 واقعہ نمبر ١٣: عبد اللہ ابن مبارک رحمہ اللہ تعالیٰ کا مسکین مولانا سے احسان 25 292
306 واقعہ نمبر ١٤: حضرت فاروقِ اعظم ص …اور گورنر کو معزول کرنا 26 292
307 واقعہ نمبر١٥: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور عظمتِ استاذ 27 292
308 واقعہ نمبر ١٦: حضرت مدنی رحمہ اللہ تعالیٰ اور کتاب کے سرِ ورق کا قصہ 27 292
309 واقعہ نمبر ١٧: مولانا عبد القدوس گنگوہی رحمہ اللہ تعالیٰ کا طریقہ اصلاح 28 292
310 ولی اللہ بنانے والے پانچ اعمال 34 1
311 واقعہ نمبر 1 38 310
312 واقعہ نمبر ٢: 39 310
313 باہمت خواتین کے چند قصے 40 310
314 واقعہ نمبر ٢ 41 310
315 (٥) قلب کی حفاظت کرنا 49 310
Flag Counter