Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی رمضان المبارک 1430ھ

ہ رسالہ

10 - 15
***
مجددملت كے آثارِ علميه
مولاناسيد سليمان ندوى
الانتباهات المفيدة عن الاشتباهات الجديدة
يه بهى علم كلام كا باب هے ، اس ميں جديد تعليم يافته اصحاب كے مذهبى خدشوں اور وسوسوں كے تشفى بخش جوابات درج هيں -
اشرف الجواب
يه بهى اسى قسم كا ايك مجموعه هے، جو مواعظ وملفوظات سے جمع كيا گيا هے - اس ميں بهت سے نئے اور پرانے شبهات وخطرات كے جوابات فراهم كيے گئے هيں-
علم سلوك وتصوف
علم سلوك روح شريعت كا نام هے، جس ميں اخلاص دين اور اعمال قلب كے احكام اور دقائق سے بحث كى جاتى هے - قد مائے صوفيه نے اس فن پر جو كتابيں لكهى هيں مثلاً قشيريه، امام قشيرى، قوت القلوب، ابو طالب مكى، كتاب اللمع، ابو نصر عبدالله بن على سراج الطوسى، كتاب الصدق، ابو سعيد خزاز، فتوح الغيب شيخ سهروردى اور غنية الطالبين شيخ عبدالقادر جيلانى اورمتاخرين ميں تصانيف امام شعرانى، ان كوپڑهنے سے اس فن كى حقيقت ظاهر هوتى هے- افسوس هے كه مصنوعى اور دكان دار صوفيه او رمبتدعه كى تلبيس نے اس پر ايسا پرده ڈال ديا تها كه وه تو بدعات كا مجموعه بلكه بطلان وضلالت كا ذخيره معلوم هوتا هے- پهر هندوستان ميں هندوؤں كے جو گ اور ديدانت كے اثر سے اس ميں بهت سے ايسے مسائل شامل هو گئے ، جو اسلام كى روح كے تمام تر منافى هيں ، حتى كه وحدت وجود ، وحدت شهود، لطائف ودوابر كے مباحث واعمال بهى اصل فن سے قطعاً الگ هيں، جو يا تو علم كلام وفلسفه يااوهام وخيالات واحوال سے وابسته هيں، جن كا تعلق نفسيات سے هے-
اصل شے جو اخلاص فى الدين ، طلب رضا، حصول قرب او راعمال واخلاق ، قلب ومقامات هيں او رجن سے مقصود رذائل سے پاكيزگى اور فضائل سے آراستگى هے تمام تر متروك هو گيا هے، صديوں كے بعد حضرت مجدد الملت كى تجديدى مساعى نے اس فن كو پهر سلف صالحين كے رنگ ميں پيش كيا اور هر قسم كے اضافوں اور آميزشوں سے پاك كركے كتاب وسنت كے نور ميں اس تاريك زمانه كے اند رپهر ظاهر كيا گيا اور زبان وحكم سے ان مسائل پر اتنا كچه اور بيان فرمايا كه اب طالب پر اصل طريق كا كوئى گوشه اندهيرے ميں نهيں رها- ولله الحمد
اس سلسله ميں پهلى چيز ” قصد السبيل“ هے، جو پچاس ساٹه صفحوں كا مختصر رساله هے ، ليكن اس كوزه ميں دريا بند هے - فن سلوك كے وه تمام حقائق اور تعليمات جو سالها سال ميں معلوم هو سكے هيں اور جن كے نه جاننے سے سالكين وطالبين غلط راستوں پر پڑ كر منزل مقصود كو گم كر ديتے هيں اس ميں لكه ديے گئے هيں - اگر كوئى طالب صادق صرف اسى رساله كى تكميل ميں صرف كر دے تو اس كے ليے ان شاء الله كافى ووافى هے-
جاهل پيروں اور دكان دار صوفيوں نے ايك مسئله يه گهڑا هے كه شريعت اور طريقت دو چيزيں هيں اور زورو شور سے اس كو شهرت دى كه عوام تو عوام، خواص تك پر اس كا رنگ چها گيا هے حالاں كه يه تمام تر لغو اور بے معنى هے- مجدد الملت  نے تمام عمر لوگوں كو يهى تلقين فرمائى كه طريقت عين شريعت هے - احكام الهٰى كى باخلاص تمام تعميل وتكميل هى كا نام طريقت هے اور يهى خواص امت كا مذهب هے او رجس نے اس كے سوا كها وه دين كى حقيقت سے جاهل اورفن سلوك سے ناآشنا هے-
حضرت مجدد الملت نے اس فن كے مسائل كو سب سے پهلے كلام پاك سے مستنبط فرمايا اور اس كے متعلق ”مسائل السلوك من كلام الملك الملوك“ اور ”تائيد الحقيقة بالآيات ا لعتيقه“ كے نام سے دورسالے تاليف فرمائے جن كا ذكر اوپر گزر چكا هے ، پهر ان مسائل سلوك كى تشريح فرمائى جن كے مآخذ احاديث نبوى اور سنت صحيحه هيں اور يه ”التشرف“ اور ”حقيقة الطريقةمن السنة الانيقة“ ميں مدون هيں-
اهل تحقيق كے ليے اس فن شريف پر ايك جامع كتاب ”التكشف بمهمات التصوف“ تاليف فرمائى جو پانچ حصوں پر منقسم هے- يه حقيقت ، طريقت ، حقوق طريقت، تحقيق كرامت اور ديگر مضامين پر مشتمل هے-
طريق اور سلوك كے اسرار ورموز اس قدر دقيق اور نازك هيں كه ذرا ان كے سمجهنے ميں بے احتياطى كى جائے تو هدايت كى بجائے وهى ضلالت كا ذريعه بن جائيں- اس سلسله ميں حضرت مولانا رومى كى مثنوى كى خاص اهميت هے اور اسى ليے وه اس سلسله كے خانقاهى درس ميں رهى هے ، حضرت حاجى امداد الله كو اس سے خاص ذوق تها اور وه بهى خاص خاص لوگوں كو اس كا درس ديتے تهے - چناں چه حضرت حاجى صاحب كے ايما سے مولانا احمد احسن صاحب كانپورى نے بڑے اهتمام سے اس كا حاشيه لكها اور منشى رحمت الله مرحوم كے مطبع نے اس كو چهاپا او ركها جاسكتا هے كه مولانا كى بحر العلوم كے بعد مثنوى كى حكيمانه شرح اس سے بهتر نهيں لكهى گئى-
حضرت حاجى صاحب  كے خلفا ميں سے حضرت مجدد الملت نے اس مثنوى كى خدمت مخفى فن كى حيثيت سے فرمائى ، سلوك كے مسائل ، طريقت كى تعليمات اور مثنوى كے بيانات كى قرآن وحديث سے اس خوبى كے ساتهكليد مثنوى ميں تطبيق فرمائى كه اب فن كا مبتدى بهى چاهے تو اس كليد كے ذريعه سے مثنوى كے خزانه كو كهول سكتا هے-
ديوان حافظ كى پُر جوش ومردافگن شراب نے بهى بهت سے بے احتياط مے نوشوں كو راه سے بے راه كر ديا تها ، بدگمانوں كو تو اس شراب معرفت پر شيراز كے باده انگور كا شبه هوا اور بے احتياط خوش گمانوں نے اس سے اباحت كى كه #
به مے سجاد رنگين كن گرت پير مغاں گويد
كه سالك بے خبر نبود زراه ورسم منزلها
حضرت مجدد الملت كى معرفت اس تيز وتند شراب كے منافع واثم، سے پورى طرح باخبر تهى، حضرت نے ” عرفان حافظ“ كے نام سے اس كى ايسى شرح لكهى كه اس پهول سے كانٹا الگ هو گيا-
ساقى پلائے پهول تو كانٹا نكال كے
طالبين وسالكين كى تعليم وتربيت كے ليے ” تربية السالك“ كا سلسله الگ مرتب فرمايا، جس ميں سالكين كى مشكلات راه ، ذاكرين وشاغلين كے شبهات وخطرات راه كے ليے هدايات مندرج هيں- يه كهنا بے جا نهيں كه علوم مكاشفه ومعامله كے متعلق كليات وجزئيات او راحوال شخصى پر ايسى حاوى كتاب كى نظير تصوف كے سارے دفتر ميں موجود نهيں،1272 صفحوں ميں يه كتاب تمام هوئى هے-
ايك دوسرا اهم سلسله” ملفوظات“ كا هے ، بزرگوں كے ملفوظات مرتب كرنے كى رسم قديم زمانے سے قائم هے ، يهاں تك كه چشتيه حضرات ميں حضرت خواجه معين الدين اجميرى، حضرت قطب الدين بختيار كاكى اورحضرت سلطان الاولياء نظام الدين دهلوى رحمهم الله تعالىٰ كے ملفوظات بهى موجود هيں، ليكن افسوس هے كه اهل شوق اس كام كوپورے استيعاب سے نه كر سكے، كيوں كه ان ا كابر كے جو ملفوظات قلم بند هو سكے وه چند سال بعد بلكه چند ماه سے زياده نهيں هيں او ران كے متعلق يه كها جاسكتا هے كه لكهنے والوں نے ان كو ان بزرگوں كى نظر كيميا اثر سے گزارنا بهى تها- تاهم چوں كه لكهنے والے خود اهل كمال واهل احتياط تهے، اس ليے ان كى صحت ميں كوئى شك نهيں كيا جاسكتا اور وه اس اختصار پر بهى همارے ليے بڑى خير وبركت كى چيزيں هيں-
حضرت مجدد الملت كے ملفوظات كا سلسله تقريباً ساٹه مجلدات اور رسائل ميں مدون هوا هے اور ان ميں سے هر ايك ان كى نظر سے گزار كر چهاپا گيا هے اور جن ميں سے اكثر” حسن العزيز“ اور ”الاضافات اليوميه“ وغيره نام سے چهپ كر شائع هو چكے هيں- ان ملفوظات ميں بزرگوں كے قصے، سنجيده لطيفے، قرآن وحديث كى تشريحات، مسائل فقهيه كے بيانات، سلوك كے نكتے، اكابر كے حالات، طالبوں كى هدايات وتنبيهات، آداب واخلاق كے نكات، اصلاح نفس وتزكيه كے مجربات وغيره اس خوبى ودلچسپى سے درج هيں كه اهل شوق كے دل اور دماغ دونوں، آب زوال سے سيراب هوتے هيں-
اصلاحيات
حضرت مجدد الملت كے معارف كا يه آخرى باب هے اور خاصا اهم باب هے ، مسلمانوں كى اصلاح كى جو دقيق نظر ان كو باره گاه الهٰى سے عنايت هوئى تهى، اس كا اندازه ان كى اصلاحى كتابوں سے بخوبى هو سكتا هے، اصلاح كا دائره اتنا وسيع هے كه بچوں، طالب علموں، عورتوں سے لے كر مردوں اور علماء وفضلاء كے حلقه تك پهيلا هوا هے اور سب كے ليے مفيد هدايات كا ذخيره ياد گار چهوڑا هے-
دوسرى طرف ان كى اصلاحيات كى وسعت يه هے كه مجالس ومدارس اور خانقاهوں سے شروع هو كر شادى وغمى كے رسوم اور روز مره كى زندگى تك كو وه محيط هيں- غرض ايك مسلم جدهر اپنى زندگى ميں رخ كرے ان كے قلم نے شريعت كى هدايت كا پروگرام تيار كر ركها هے-
اس سلسله ميں حضرت كى سب سے اهم چيز ” مواعظ“ هيں ، واعظ تو بحمدالله زمانه خير كے بعد اسلام كى دس باره صديوں ميں بے شمار گزرے هوں گے، مگر شايد واعظين ميں ابن نباحه اور ائمه سلوك ميں حضرت شيخ الشيوخ عبدالقادر جيلانى كے مواعظ كے سوا كوئى دسرا مستند اور مفيد مجموعه موجود نهيں - ليكن يه ان بزرگوں كے صرف چند مواعظ پر مشتمل هيں- الله تعالىٰ نے اس اخيردور ميں امت اسلاميه كى اصلاح كے ليے بهت بڑا فضل يه فرمايا هے كه حضرت كے مستفيدين كے دل ميں يه ڈالا كه حضرت كے مواعظ كو جو شهر بشهر هوئے هيں عين وعظ كے وقت لفظ بلفظ قيد تحرير ميں لائيں اور حضرت كى نظر سے گزار كر ان كو دوسرے مسلمانوں كى اصلاح كى غرض سے شائع كريں ، چناں چه اس اهتمام اور احتياط كے ساته تقريباً400 مواعظ جو احكام اسلامى، رد بدعات، نصائح دل پذير اور مسلمانوں كى مفيد تدابير وتجاويز پر مشتمل هيں اور جن ميں حقائق كے ساته ساته دلچسپيوں كى بهى كمى نهيں ، مرتب هوئے او ر اكثر شائع هوئے او رمسلمانوں نے ان سے فائدے اٹهائے-
سلسله اصلاح وتربيت ميں حضرت كى ايك بڑى خصوصيت يه هے كه عموماً واعظين صرف عقائد وعبادات پر گفتگو فرماتے هيں ، حضرت ان چيزوں كى اهميت كے ساته مسلمانوں كے اخلاق ومعاملات اور عملى زندگى كے كاروبار كى اصلاح پر زور ديتے هيں- بلكه اپنى تربيت وسلوك كى تعليم ميں بهى ان پر برابر كى نظر ركهتے تهے- حالاں كه عام مشائخ نے اس سبق كو صديوں سے بهلا ديا تها -
مواعظ كے علاوه اس سلسله كى اهم كڑى حيوٰة المسلمين هے، جس ميں قرآن پاك واحاديث نبويه كى روشنى ميں مسلمانوں كى دينى ودنياوى ترقى وفلاح كا پروگرام مرتب فرمايا هے- حضرت  نے بار هار ارشاد فرمايا كه انهوں نے اپنى سارى تصنيفات ميں اس كتاب كى تاليف ميں جو محنت اٹهائى وه كسى ميں نهيں پيش آئى اور اسى ليے يه بهى ارشاد هے كه ميں اپنى سارى كتابوں ميں اس كتاب كو اپنے ليے ذريعه نجات گمان كرتا هوں - اس سلسله كى دوسرى كتابيں ” اصلاح الرسوم“، ” صفائى معاملات امت“ ”اصلاح انقلاب امت“، ” بهشتى زيور“ بهشتى گوهر“ وغيره هيں او رهر ايك كا منشا يه هے كه مسلمانوں كى اخلاقى، اجتماعى، معاشرتى زندگى خالص اسلامى اور شرعى نهج پر هو اور ان كے سامنے وه صراط مستقيم مكمل هو جائے جو هدايت كى منزل مقصود كى طرف جاتى هے-

Flag Counter