Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی رمضان المبارک 1430ھ

ہ رسالہ

1 - 15
***
رمضان المبارک 1430ھ, Volume 25, No. 9
ايك اورموقع
مولانا عبید اللہ خالد
انسان كى نفسيات هے كه وه زياده سے زياده حاصل كرنا چاهتا هے- اس كے ليے وه دن رات كوشش سے بهى دريغ نهيں كرتا- اگر اس كے ساته سونے كا تقاضا نه هوتو وه راتوں كو جاگ كر بهى زياده سے زياده حاصل كرنے كى سعى كرے- انسان كا يه مزاج زندگى كے هر شعبے ميں كام كرتا هے... دنيا ميں بهى اور آخرت ميں بهى- چناں چه دنيا دار شخص دنيا زياده سے زياده كمانے كى تگ و دَو ميں رهتا هے تو دين دار مسلمان آخرت كے ليے زياده سے زياده حاصل كرنے كى خواهش اور كوشش كرتا هے- انسان هونے كے ناتے مزاج تو ايك هے، مگر اهداف مختلف هيں-
اس اعتبار سے رمضان المبارك دين دار آدمى كو اپنى آخرت كے ليے زياده سے زياده حاصل كرنے اور موت كے بعد شروع هونے والى زندگى كو سنوارنے كے ليے بهترين مواقع فراهم كرتا هے- كيا ايك يهى بات كم هے كه آدمى سارا سال جو عبادت كرتا هے، اس كا درجه اس مهينے ميں ستر گنا بڑها ديا جاتا هے- ديگر عبادات اور ان سے حاصل هونے والے فوائد سوا هيں-
جن لوگوں كو الله كے فضل سے ان اوقات كى اهميت نصيب هوتى هے، وه رمضان كے مبارك مهينے ميں دن رات عبادت ميں مشغول رهتے هيں- يهى وجه هے كه كهانے پينے اور ديگر اشغال كو اس ماه ميں كم سے كم ركهنے كو كها گيا هے-
جو لوگ رمضان المبارك اس كے حقيقى مقصد كو سامنے ركهتے هوئے گزارتے هيں، وهى اس كى روح پاتے هيں- مگر افسوس يه هے كه ديگر مذاهب اور اقوام كى طرح مسلمانوں نے بهى رمضان المبارك كو الله تعالىٰ كے حكم كى بجائے ايك رسم بنا ڈالا هے- اسى وجه سے ان چند ايام كى اهميت همارے دلوں ميں پيدا نهيں هوتى، اور نتيجه يه نكلتا هے كه رمضان سے پهلے جس انداز سے زندگى گزر رهى تهى، رمضان كے بعد والى زندگى ميں كوئى فرق نهيں آتا- اس كى وجه؟ رمضان كے روزے گزارنے كے بعد بهى جب همارى زندگى اس كى نورانيت سے متاثر نهيں هوتى تو اس كابنيادى سبب يه هوتا هے كه هم رمضان كے روزوں كو اس كى اسپرٹ كے ساته گزار نهيں سكے- هم رمضان ميں بڑے بڑے خرچ كرتے هيں، اهتمام كے ساته شان داردعوتوں كے ذريعے سيكڑوں هزاروں مهمانوں كو افطار كراتے هيں، مگر همارى زندگى ميں اس قربانى كا اثر محسوس نهيں هوتا- هم رمضان كے بعد خدا اور اس كے رسول ا كے ايك قدم بهى قريب نهيں هوتے-
هم نے اپنى زندگى كے نه جانے كتنے هى رمضان اسى انداز سے گزار ديے- هم نے زندگى كو سنوارنے كے بهت سے مواقع گنواديے- اب ايك اور موقع الله تعالىٰ هميں دينے جارهے هيں- رمضان كا يه مهينه جو اَب همارے سروں پر موجود هے، هميں خود كو الله اور اس كے رسول ا كى خوش نودى حاصل كرنے كا ايك بهترين موقع فراهم كررها هے- كاش! هم اس موقعے كو گزشته موقعوں كى طرح ضائع كرنے كے بجائے اس سے خوب فائده اٹهاليں- كاش! هم اس رمضان كو اس كى بهرپور اسپرٹ كے ساته گزار ليں، تاكه هم خدا اور اس كے رسول اكى خوش نودى كے حق دار ٹههرائے جاسكيں-

Flag Counter