Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

52 - 58
وہابی ہے اور جو چرس پی رہا ہے، لنگوٹی باندھے سمندر کے کنارے بیٹھا ہے، سٹے کا نمبر بتارہا ہے اور بین الاقوامی بارہ قسم کے جھنڈے قبر پر لگارکھے ہیں، انٹرنیشنل فقیر بنا ہوا ہے اور جناب اس نے ذرا سی بریانی پکادی اور یَا نَبِیْ سَلَامْ عَلَیْکَ کا نعرہ لگادیا اور نیاز فاتحہ کردیا، آج بڑے پیر صاحب کی، کل خواجہ معین الدین چشتی کی نیاز فاتحہ کردی وہ ولی اللہ ہوگیا۔ سوچو!صحابہ نے تمہارے طریقے پر نیاز کی تھی؟ نذر و نیاز تو فارسی لفظ ہے ہمیں دکھلاؤ کس عربی لغت میں اس کا ذکر ہے، دین تو عربی میں نازل ہوا، بتاؤ! کس حدیث میں ہے لفظ نیاز؟ ہمیں اگر کوئی دکھادے تو میں ایک لاکھ روپے ابھی انعام دوں گا۔
ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ
اس کا نام اصل میں ایصالِ ثواب ہے۔ مُردوں کو ثواب پہنچانا، ہم اس کے قائل ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ تم اپنے مُردوں کو جو ثواب پہنچاتے ہو وہ پہنچ جاتا ہے۔ قرآن شریف پڑھ کر بخشو، غریبو ں کو کھانا کھلاکر بخشو، شریعت میں دن مقرر کرنا منع ہے، دن کیوں مقرر کرتے ہو، اگر پی آئی اے کا ٹکٹ ہر وقت مل سکتا ہے اور کوئی اخبار میں شایع کردے کہ صرف گیارہویں کو بغداد جانے کا ٹکٹ ملے گا اس سے پہلے نہیں ملتا تو پی آئی اے والے اس پر مقدمہ کریں گےیا نہیں؟ جب اللہ تعالیٰ ہر وقت بکنگ کھولے ہوئے ہیں اور تم ہر وقت ثواب پہنچاسکتے ہو تو پھر اپنی طرف سے دن کیوں مقرر کرتے ہو۔ اسی طرح تیجہ تیسرے دن کرتے ہیں۔ کیوں صاحب اگر کسی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا، ڈاکٹر کہتا ہے کہ ابھی خون چاہیے اور آپ کہیں ہمارے خاندان کا رواج ہے کہ اس کو خون تیسرے دن دیا جاتا ہے، بتائیے! کیا یہ عقل کی بات ہے؟ اسی طرح مردہ بے چارے کو ابھی ثواب چاہیے، اگر خدانخواستہ اس کے قبر میں ڈنڈے پڑ رہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم تیسرے دن چھڑائیں گے، ابھی تین دن تک ڈنڈے کھاؤ۔ عقل سے بھی اگر سوچو گے تو عقل فیصلہ کرے گی کہ بدعت دین نہیں ہے۔ یہ تیجہ، چالیسواں سب ہندوؤں سے آیا ہے۔ قرآن و حدیث میں کہیں نہیں ہے۔ شریعت کہتی ہے کہ ثواب کا دروازہ چوبیس گھنٹے کھلا ہوا ہے، جتنا چاہے ثواب بخشو لیکن اس کا نام ایصالِ ثواب ہے، یہ فاتحہ نیاز سب چکر باز لوگوں کا بنایا ہوا ہے۔ ایصالِ ثواب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter