Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی ذوالحجہ ۱۴۳۱ھ -دسمبر ۲۰۱۰ء

ہ رسالہ

12 - 12
نقد و نظر
تبصرے کے لیے ہر کتاب کے دو نسخوں کا آنا ضروری ہے
الدعاء المسنون
مولانا مفتی ارشاد صاحب القاسمی، صفحات: ۶۸۴، عام قیمت: ۳۲۵ روپے، ناشر:زمزم پبلشرز شاہ زیب سینٹر نزد مقدس مسجد اردو بازار کراچی۔
اللہ تبارک وتعالیٰ غنی ہیں اور انسان سرتا پا محتاج وفقیر ہے، غنی کا کام دینا ہے اور فقیر کا کام مانگنا ہے۔ یہ ایسا غنی ہے جو مانگنے سے خوش ہوتا ہے اور نہ مانگنے سے ناراض ہوتا ہے، جیساکہ قرآن کریم میں ارشاد ہے:
وقال ربکم ادعونی استجب لکم، ان الذین یستکبرون عن عبادتی سیدخلون جہنم داخرین“
یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مجھ سے مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا جو لوگ مانگنے سے تکبر کرتے ہیں، ان کو جہنم رسید کروں گا“۔
اب مانگنے کا طریقہ بھی اپنے نبی کی زبانی خود بتلایا: آپ ا نے ہرہرموقع ومحل پر دعائیں تلقین فرمائی ہیں، جنہیں علمائے امت نے اپنے اپنے انداز میں ان دعاؤں کو ترتیب دیا ہے۔ ان میں ایک ”الدعاء المسنون“ ہے جو اپنے موضوع پر نہایت ہی جامع اور بہترین کتاب ہے۔
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے زمزم پبلشرز کے احباب کوکہ انہوں نے زر کثیر صرف فرماکر یہ سوغات تیار کی ہے۔کتاب ہراعتبار سے قابل قدر اور عمدہ ہے۔

ذکر مصطفی ا
جناب صابر کاسگنجوی، صفحات: ۳۲۰، قیمت: درج نہیں، پتہ: بزم شعر وادب اسلام آباد۔
حضور اکرم اسے محبت کرنا ایمان میں سے ہے، آپ کا تذکرہ عبادت، آپ پر درود پڑھنا آخرت میں شفاعت اور آپ کی قربت کا ذریعہ ہے۔جناب صابر صاحب جو غزل کے انداز میں نعت کہتے ہیں، ان کی نعتوں کا مجموعہ ”قندیل نور“ شائع ہوکر ادبی اور دینی حلقوں سے خراج تحسین حاصل کرچکا ہے اور اب ”ذکر مصطفی ا“ پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس مجموعہ کو عوام الناس کے لئے نافع بنائے، آمین۔
اشاعت ۲۰۱۰ ماہنامہ بینات , ذوالحجہ:۱۴۳۱ھ -دسمبر: ۲۰۱۰ء, جلد 73, شمارہ 
Flag Counter