Deobandi Books

ہفت روزہ ضرب مؤمن 23 تا 29 مئی 2014

ہ رسالہ

1 - 4
اللہ جی!
یااللہ! اس جامعۃ الرشید کو تا قیامت باقی رکھ۔ ان اساتذہ کرام کو، ان کے معاونین کو، ان کے مشیرین کو، ان کے سارے عملے کو… اللہ جل شانہ! دونوں جہانوں کی نعمتیں عطا فرما۔ یا اللہ! جتنے حاضرین یہاں دست سوال دراز کیے ہوئے ہیں… اللہ جی! ہر ایک کی ہر قسم کی بلا، مصیبت، پریشانیوں اور بیماریوں کو دور فرما۔ رحم و کرم کا معاملہ فرما۔ یااللہ! کلمہ طیبہ کے نام پر بنے ہوئے اس ملک کے اندر… اللہ جی! اسلام کا قانون نافذ فرمادیجیے۔ ساری رکاوٹوں کو دور فرما۔ سارے اعدائے دین… اللہ جی! مل کر اس کو تباہ و برباد کرنے پر تُل گئے ہیں۔ واحد سہارا، صرف اور صرف… اللہ جی! آپ کی ذات کا ہے۔ یااللہ! اس ملک کی حفاظت فرما۔ اندرونی، بیرونی سازشوں سے محفوظ فرما۔ اللہ جی! یہ جو مذاکرات کی فضا بنی تھی، یااللہ! ساری رکاوٹوں کو دور فرما۔ ہمارے حکمرانوں کو بھی ہدایت نصیب فرما۔ ہمارے عوام کو بھی… اللہ جی! ہدایت نصیب فرما۔ تمام علمائے کرام کو بھی… اللہ جل شانہ! اتفاق و اتحاد کی نعمت اور دولت عطا فرمادے۔ یااللہ! رحم و کرم فرما۔ اس فتنے کے دور میں جہاں مغرب اور ہمارے ملک کی گندی ثقافتی یلغار نے ہمارے گھروں پر حملہ کرکے ہماری نسلوں کے ایمان کو تباہ و برباد کرنا شروع کردیا ہے…

اللہ جی! ہم بڑے بے بس ہوگئے ہیں۔ یااللہ! ہم بڑے عاجز ہوگئے ہیں۔ یااللہ! ہم عاجز ہیں

، مگر آپ تو عاجز نہیں ہیں، آپ نے تو جگہ جگہ قرآن میں ’’ان اللّٰہ علٰی کلِّ شَیْئٍ قَدِیر‘‘ فرمایا ہے۔ تیری قدرت کا واسطہ دیتے ہیں، اس فتنے کے دور میں ہمارے بچے، ہماری بچیاں اور ہمارے گھر والے… سب کے ایمان، جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت فرمایا۔ یااللہ! بہت سے احباب نے مجھے دعائوں کے لیے کہا۔ بعض بڑی بیماریوں میں ہیں، پریشانیوں میں ہیں، تکالیف میں ہیں… اللہ جی! جس جس نے کہا یا چاہا اور نہیں کہہ سکا، یااللہ! سب کی مرادوں کو آپ جانتے ہیں، سب کی پریشانیوں کو دور فرما۔ نیک مقاصد میں کامیابیاں نصیب فرما۔ بچوں بچیوں کے رشتوں کے معاملے میں بعض لوگ بڑے کرب میں مبتلا ہیں، یااللہ! تیری رحمت کا واسطہ دیتے ہیں، بچوںکے، بچیوں کا غیب سے بہترین نظم فرما۔ اللہ جی! یہ ہمارے طلبائے عزیز جو یہاں سے فاضل ہوئے ہیں، اللہ جی! ایک ایک طالب علم کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمالیجیے۔

اللہ جی! کسی ایک کو بھی محروم نہ فرما۔ اساتذہ کرام اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور سکون کا ذریعہ بنا۔ جتنے حاضرین ہیں، سب کے گھروں کو اتحاد، اتفاق، پیار والے گھر بنا۔ اللہ جی! تیری رحمت کا واسطہ دیتے ہیں، ہمارے گھر کے سارے بچوں اور بچیوں کو سجدے میں ڈال دیجیے۔ پانچ وقت کا پکا نمازی بنادیجیے۔ سجدے کی دولت سے میرے اللہ! کسی کو محروم نہ فرما۔ آخر میں ایک پھر دعا ہے کہ اللہ جی! ہمارے اس پیارے ملک کی حفاظت فرما۔ اللہ جی! اُن ارواح کا واسطہ دیتے ہیں، جنہوں نے نیک مقاصد کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ اللہ جی! ہمارے اعمال پر نظر نہ فرما۔ اللہ جی! ہمیں شامتِ اعمال سے بچا اور ان ارواح کے صدقے میں… اللہ جی! اس ملک کی حفاظت فرما۔ اللہ جی! ترقیاں عطا فرما۔ عالمِ اسلام پر نظر کرم فرما۔ عالمِ اسلام پر نظر رحم فرما۔ نبی کریم، سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی 23 سالہ زندگی میں آپ نے سب سے زیادہ جو دعا مانگی، وہ یہ دعا تھی: ’’رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃ ً وَقِنَا عَذَابَ النَّار۔‘‘ یااللہ! ہماری دنیا بھی اچھی فرما!یعنی ہمارے بچے، ہمارا ملک، ہمارا کاروباروغیرہ… اللہ جی! قبر سے لے کر جنت تک کی جتنی منزلیں ہیں، اللہ جی! ہمارے مرحومین کی بھی آسان فرما اور ہماری بھی آسان فرما! اس ادارے کو اللہ جی! قبول فرما۔ باعث برکت بنا۔ صدقہ جاریہ بنا۔ مدارس، مساجد، خانقاہوں، تبلیغی مراکز کی حفاظت فرما۔ آمین!! آمین!!
Flag Counter