Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد 23 ۔ غیر موافق للمطبوع - یونیکوڈ

1 - 463
بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
التماس!
	خاکسار نے نوبت مرزا سے پہلے ایک کتاب موسومہ بہ ’’نوشتہ غیب‘‘ لکھی تھی۔ جس میں مرزاغلام احمد قادیانی آنجہانی کے مشہور رسوائے عالم آسمانی نکاح کا زندہ فوٹو معہ پر لطف ورنگین سوانح حیات، دلکش مزاحیہ مضامین کا پاکیزہ تسلسل ایک ایسے مؤثر ودلکش پیرایہ میں بطرز ناول بیان کیاگیا تھا جو آپ اپنی نظیر ہے۔
	بحمد اﷲ اس پر طول وعرض ہندوستان سے خراج تحسین ومرحبا کے پھول نچھاور ہوئے اور خصوصاً علمائے کرام نے اس کو بے حد پسند فرمایا اور معزز مدیران نے ریویوز کئے۔
	مجھے افسوس ہے کہ میں وہ تمام عقیدت کے پھول طوالت کی وجہ سے پیش نہیں کرسکتا۔ ہاں چند ایک تبرکاً ان پاکیزہ خیالات سے بطور نمونہ پیش کرتا ہوں۔ باقی ان تمام حضرات سے جن کے نام نامی واسم گرامی ذیل میں درج ہیں معافی کا خواستگار ہوں کہ وہ مجھے مجبور سمجھتے ہوئے معاف فرمائیںگے اور یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ انشاء اﷲ عنقریب نوشتہ غیب دور جدید میں طبع ہونے والا ہے۔ اس میں یہ کمی بھی پوری کردی جائے گی۔
	۱…	شمس العلماء جناب مولانا مولوی اشرف علی تھانویؒ
	۲…	مولانا حبیب الرحمن لدھیانویؒ
	۳…	مولانا عبدالحنان لاہوریؒ
	۴…	مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹیؒ
	۵…	مولانا ابو الوفا ثناء اﷲ امرتسریؒ
	۶…	مولانا حبیب اﷲ کلرک نہرؒ
	۷…	مولانا ابو سعید محمد شفیعؒ صدر مدرس ومہتمم مدرسہ سراج العلوم سرگودھا
	۸…	مولانا غلام محمدؒ خطیب جامع خیر دین امرتسر
	۹…	مولانا غلام مرشدؒ لاہور
	۱۰…	جناب حضرت پیر سید مہر علی شاہ ؒسجادہ نشین گولڑہ شریف
	۱۱…	مولانا ناظم ؒمدرسہ تقویت الایمان فی تعلیم القرآن بہاولپور
	۱۲…	مولانا عبدالرحمنؒ خطیب جامع اہل حدیث صدر راولپنڈی

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بسم اﷲ الرحمن الرحیم! 1 1
Flag Counter